فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ، کوئی پاکستانی ملوث ہوا تو پاسپورٹ منسوخ کر دیا جائے گا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے جرمنی میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے میں گھس کر پاکستانی پرچم اتارنے کے واقعے پر کہا ہے کہ ہم سبز ہلالی پرچم کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ اس کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔
اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ دفتر خارجہ نے جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، اور جرمن حکام سے واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کا کہا ہے۔
ہفتے کے روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہری احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے میں گھس گئے۔ مشتعل مظاہرین نے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ بھی کیا اور قونصل خانے کے باہر سے پرچم اتار دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *