ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے خلاف لاہور میں ڈکیتی اور اغوا کا مقدمہ درج

لاہور میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ڈکیتی اور اغوا کی واردات ہوئی ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اتوار کو پولیس نے خلیل الرحمان کے بیان کی بنیاد پر لاہور کے نواحی علاقے سندر میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق آمنہ نامی خاتون نے خلیل الرحمان کو فون کیا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہے۔ گھر پہنچ کر مسلح افراد نے واردات کی اور اسے اغوا کر لیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق، 'ملزم تشدد کرتا رہا اور مختلف جگہوں پر گھومتا رہا۔ ملزمان نے لواحقین سے رقم مانگنے کا کہا جبکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *