شہباز شریف حکومت کے پہلے چار ماہ میں قائم ہونے والی 22 کمیٹیوں نے اب تک کیا کیا؟

پاکستان کی وفاقی حکومت کے پہلے ساڑھے چار ماہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف مسائل کے حل کے لیے 22 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔
حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات مرتب کرنے کے علاوہ ان کمیٹیوں کو بعض سیاسی مسائل کے حل کے لیے بھی ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں۔