چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ، ہائبرڈ اور الیکٹرک بسیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔

چینی کمپنی پاکستان میں ہائبرڈ اور الیکٹرک بسیں تیار کرے گی جس کے لیے اس نے سندھ حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
معاہدے کے مطابق چینی کمپنی یوٹونگ کراچی میں اپنا پلانٹ لگائے گی اور پہلے مرحلے میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بسیں تیار کی جائیں گی۔ آنے والے دنوں میں میڈ ان پاکستان بسیں ایک بار پھر ملکی شاہراہوں پر چلتی نظر آئیں گی۔ اس پلانٹ میں نہ صرف صوبہ سندھ بلکہ ملک کے دیگر صوبوں کی ضروریات کے مطابق بسیں تیار کی جائیں گی۔